کس ملک نے مریم نواز اور نوازشریف کو مہنگی گھڑیاں تحفے میں دی تھی جو اب تک مریم نواز استعمال کر رہی ہیں؟ نامور صحافی نے پول کھول دی

اسلام آباد(پی این آئی)ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کے بیان پر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ ایک ملک کےولی عہد نے نواز شریف،کلثوم نواز اور مریم نواز کو تین گھڑیاں دی تھیں جن میں دو واپس ہو گئیں اور ایک اب بھی مریم نواز استعمال کر رہی ہیں اس پر بھی جواب دیں ناں پھر؟

 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ن لیگ کے ارکان کی طرف سے جمائمہ گولڈ سمتھ کے گھر کے سامنے احتجاج پر میں مریم نواز سے توقع کر رہا تھا کہ ان کا ابھی ٹویٹ آئے گا اور وہ کہیں گی ہمارا سیاسی دشمن عمران خان ہے اور ان کی اہلیہ بنی گالا میں ہے مگر جمائمہ گولڈ سمتھ خاتون ہیں اور ان کا اس سب سے کوئی تعلق نہیں ہے اس لیے ان کے گھر کے سامنے احتجاج نہ کیا جائےلیکن مریم بی بی کا دوہرہ معیار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بات آتی ہے ن لیگ کی عورتوں پر تو مریم نواز اس پر مذمت کرتی ہیں لیکن جب بات پی ٹی آئی کی عورتوں پر آتی ہے تو وہ خاموش ہو جاتی ہیں۔فواد چوہدری کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ فواد بھائی اگر تحائف بیچنا جرم نہیں ہے تو زرداری اور نواز شریف پر توشہ خانہ کیس کیوں چل رہا ہے؟تحائف بیچنے اور خریدنے والے سارے حکمران مجرم کیوں تھے پھر؟میرے پیارے فواد چوہدری یہ جرم اسے لیے بنتا ہے کہ یہی چیزیں آپ بدلنے کے لیے آئے تھے،آپ نے ہی لوگوں کا مائنڈ سیٹ بدلنا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close