عمران خان نے توشہ خانے سے دو کروڑروپے کی گھڑی خرید کر کتنے کروڑمیں فروخت کی؟ ریکارڈ مل گیا

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ گھٹی،کف لنک اور انگوٹھیوں کے بعد ایک گولڈ پلیٹڈ کلاشنکوف بھی غائب ہے جو جلد بنی گالا سے برآمد ہوگی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں کہ کیا ہواجو تحفے میں ملنے والی گھڑی بیچ دی ہے؟یہی وہ وزیرتھے جو پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کو بیچنے کے چکر میں تھے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ جب ان سے گھڑی،کف لنک اور انگوٹھیوں کا ریکارڈ مانگا گیا تو یہ کہتے تھے کہ ملکی مفاد میں ریکارڈ نہیں دیکھایا جا سکتا، بھائی کیوں ریکارڈ نہیں دیکھایا جا سکتا؟انہوں نے کہا کہ گھڑی،کف لنک اور انگوٹھی کی مالیت 14کروڑ تھی جبکہ کہ ان کو دو کروڑ جمع کروا کر حاصل کیا گیا اور پھر انہیں 18کروڑ میں بیچا گیا ہے۔ ان تمام چیزوں کے ریکارڈ نکال لیے گئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ایک گولڈ پلیٹڈ کلاشنکوف بھی غائب ہے جو کہ جلد بنی گالہ سے برآمد ہو گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئین شکنی کی۔چار سال کے دوران جھوٹ جھوٹ اور صرف جھوٹ بولا گیا ہے۔ملک کی معیشت تباہ ہوئی،ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کی گئی۔اب الحمداللہ عوام تمام ہتھکڑیوں سے آزاد ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close