اچانک کیا ہو گیا؟ جہانگیر ترین کی وطن واپسی سے متعلق اہم خبر آگئی

لندن (پی این آئی )اچانک کیا ہو گیا؟ جہانگیر ترین کی وطن واپسی سے متعلق اہم خبر آگئی۔۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کی 16 اپریل کو وطن واپسی مؤخر ہوگئی۔جہانگیر ترین کے پولیٹیکل ایڈوائزر عمران شاہ کے مطابق جہانگیرترین کی فلائٹ کی بکنگ منسوخ کرادی گئی ہے۔خیال رہے کہ جہانگیر ترین 26 فروری 2022 کو علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوئے تھے۔

 

جہانگیر ترین کو برطانیہ آئے ہوئے تقریباً ایک ماہ اورتین ہفتے ہوچکے ہیں، وہ یہاں اپنا علاج کروارہے ہیں اور اس دوران انہوں نے آج تک کسی میڈیا سے بھی بات نہیں کی جبکہ انہوں نے نیوبیری میں اپنے گھر سے ہی اپنے گروپ کو لیڈ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close