ان سرکاری افسروں و ملازمین کیلئے بڑی خبر، عید پر ڈبل تنخواہ ملے گی

لاہور (پی این آئی) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی ( این ٹی ڈی سی)نے عیدالفطر پر تمام افسران و ملازمین کو مشروط طور پر ایک تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے جس پر کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایک بنیادی تنخواہ بونس دینے کی منظوری دیدی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق بے ضابطگیوں اور کرپشن میں ملوث افسران اور نوکری سے معطل ملازمین کو بونس نہیں ملے گا، اسی طرح چھ ماہ تک مسلسل کمپنی میں حاضری دینے والے بونس کے اہل ہوں گے۔این ٹی ڈی سی میں گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کو ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ دی جائے گی جبکہ گریڈ5 سے 20 تک کے افسران و ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ ملے گی،

نوٹیفکیشن کے مطابق کنٹریکٹ پر فرائض انجام دینے والوں کو بھی بونس دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں