نیب کے معاملے پر پی ڈی ایم تقسیم ہو گئی، ادارے کو ختم کرنے کی مخالفت کر دی گئی

اسلام آباد ( پی این آئی) پاکستان پيپلزپارٹی نے نیب کو ختم کرنے کی مخالفت کردی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اداروں کو ختم کرنے کی سوچ پر یقین نہیں رکھتی ، نیب قانون میں خامياں ختم کرکے اسے بہتر کرسکتے ہیں۔ ملک میں نئے انتخابات سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اصلاحات اور بجٹ کے بعد الیکشن کی طرف جانا چاہئے۔

 

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کئی بار نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں ، سینئر لیگی رہنماء کہتے ہیں کہ نیب چیئرمین نے اپنے دور اور گزشتہ 23 سال میں کتنے سیاستدانوں کو پکڑا؟ تمام مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ نیب کو ختم کیا جائے‘ نیب اہلکار جنہوں نے ظلم کیا ان کا احتساب کیا جائے۔گزشتہ روز احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب وہ شخص ہے جومکمل طور پرعمران خان کے قبضے میں تھا ، عمران خان کے دفتر میں ایک شخص بتاتا تھا کیا کارروائی کرنی ہے ، اتنے عرصے میں ایک انکوائری یا ایک ریفرنس فائل نہیں ہوسکا ، سینکڑوں ارب لوٹنے والے کابینہ میں بیٹھے تھے ، ہم کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتے، واقعی احتساب کرنا تو کوئی مشکل کام نہیں ہے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تمام مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ نیب کو ختم کیا جائے، نیب اہلکار جنہوں نے لوٹ مارکی اور ظلم کیا ان کا احتساب کیا جائے لیکن اگر سیاست کھیلنی ہے تو نیب کا ادارہ ہے ۔

 

نیب چیئرمین نے اپنے دور اور گزشتہ 23 سال میں کتنے سیاستدانوں کو پکڑا؟ ہمیشہ کہتا ہوں ن لیگ کے خلاف جو کیس ہیں وہ چلیں ، نیب عدالتوں میں کیمرے لگائیں، عوام کو بتائیں کونسی کرپشن ہوئی۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سڑکوں پر پھرتا رہے حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، ملک میں جو کرپشن ہوئی ہے وہ حقائق عوام کے سامنے رکھیں گے ، چاہیں تو چیئرمین نیب سب سے پہلےعمران خان کے لوگوں کو پکڑے گا ، جس وزیراعظم کی سوچ یہ ہو رانا ثناءاللہ پر15 کلو ہیروئن ڈالیں ، اس کے خلاف اور کس ثبوت کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close