سابق وزیر اعظم عمران خان کی استعفیٰ دینے والے ارکان قومی اسمبلی کو شاباش

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والے اپنے 123ارکان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ استعفے دینے پر تحریک انصاف کے 123اراکین اسمبلی کو سراہنا چاہتے ہیں، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے ان کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین ایک آزاد اور خودمختار پاکستان کیلئے اور بیرونی مداخلت کے تحت بننے والی حکومت کے خلاف عزم کے ساتھ کھڑے ہیں جس نے عدالت سے ضمانت پر رہا ہونے والے مجرموں کو اقتدار تک پہنچایا جو کسی بھی آزاد اور باعزت قوم کی بدترین توہین ہے۔ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان نے پشاور جلسے میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ اداکیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جلسے کے شرکا نے ایک آزاد اور خود مختار پاکستان کے لیے جوش ولولیاور عزم کا اظہار کیا اور بیرونی مداخلت کے تحت بننے والی حکومت کو مسترد کردیا، جس سے ثابت ہوگیا کہ قوم کہاں کھڑی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close