فواد چوہدری کا دماغی توازن کھو چکا، زرداری کے لیے جان بھی حاضر ہے، کیپٹن (ر)صفدر کا اعلان

لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ آپ کابینہ کی بات کرتے ہیں زرداری کے لیے جان بھی حاضر ہے، علیم خان بڑے بھائی ہیں حمزہ شہباز چھوٹا بھائی ہے بات بھائیوں میں ہی ختم ہوجائے گی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا حمزہ شہباز کا نام وزیراعلی کے طور پر لوح محفوظ میں لکھ دیا گیا ہے۔

فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ ان کا دماغی توازن کھو چکا ہے، صاف اور شفاف الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑے ہیں۔کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ جب بھی الیکشن ہوئے تو مسلم لیگ ن دو تہائی اکثریت سے جیتے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close