سرکاری ملازمین نے وزیراعظم شہباز شریف کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا، احتجاج کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی ملازمین نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے ہفتے میں 6دن کام کے فیصلے کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق وفاقی ملازمین آج 11بجے اسلام آباد میں کیو بلاک، پاک سیکرٹریٹ میں وزارت خزانہ آفس کے سامنے احتجاج کریں گے۔اس احتجاجی مظاہرے میں تمام وفاقی وزارتوں، ڈیپارٹمنٹس اور ڈویژنز کے ملازمین شرکت کریں گے۔

 

 

رپورٹ کے مطابق آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے پلیٹ فارم سے یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ اس احتجاج کے بعد وفاقی ملازمین کی تمام تنظیموں کا ایک مشترکہ اجلاس بھی بلایا جائے گاجس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بات کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close