اسحاق ڈار یا مفتاح اسماعیل۔۔؟ وزیرخزانہ کون ہو گا؟ فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی) نئی حکومت کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس نے آئی ایم ایف کے ساتھ اہم مذاکرات سے قبل مفتاح اسماعیل کو ملک کانیا وزیرخزانہ منتخب کر لیا ہے۔ نیوز ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ نے بلومبرگ کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، جنہوں نے پیر کے روز وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا ہے، متوقع طور پر آئندہ 24گھنٹے کے اندر مفتاح اسماعیل کے علاوہ کابینہ کے باقی اراکین کا بھی اعلان کر دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے تاحال حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا کیونکہ حکومت تاحال اس غوروخوض میں ہے کہ وزارتیں اتحادیوں میں کس طرح تقسیم کی جائیں۔ تاہم مفتاح اسماعیل کے بارے میں بلومبرگ کا کہنا ہے کہ ان کا نام بطور وزیرخزانہ فائنل ہو چکا ہے اور وہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ٹیم کی سربراہی کریں گے۔ وہ 2017-18ء میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں بھی بطور وزیرخزانہ خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close