ڈی جی آئی ایس پی آر کی کانفرنس پر بلاول زرداری بھی بو ل پڑے، کیا ردِ عمل دیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو جمہوریت کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت اور قانون کی پاسداری ہر ادارے اور ہر شہری کا فرض ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت، جمہوریت اور مزید جمہوریت ہے، اگر ہم اسی راستے پر چلتے رہے تو کوئی پاکستان کی ترقی نہیں روک سکتا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس جمہوریت کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close