ریٹائرڈ ملازمین کی عید کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں، پنشن میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد (پی این آئی)ریٹائرڈ ملازمین کی عید کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں، پنشن میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری۔۔۔ وزیراعظم شہبازشریف کے اعلان کے بعد وزارت خزانہ نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں دس فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں دس فیصد اضافے کا اطلاق یکم اپریل 2022 سے ہو گا۔

وزارت خزانہ کے حکام کا کہناتھا کہ اس سے خزانے پر 13 ارب روپے کااضافی بوجھ پڑے گا۔یاد رہے کہ شہبازشریف نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close