اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فارن فنڈنگ کیس کا 30 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا جبکہ کیس کا ریکارڈ اکبر ایس بابر کو دینے سے روکنے اور کیس کی کارروائی سے الگ کرنے کی تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ اکبر ایس بابر کو دینے سے روکنے کی پی ٹی آئی کی درخواست بھی مسترد کردی، اکبر ایس بابر کو ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی سے الگ کرنےکی درخواست بھی مسترد کردی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی اکبر ایس بابر کے خلاف درخواست خارج کردی اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا تھا، الیکشن کمیشن نے 25 جنوری اور 31 جنوری کو پی ٹی آئی کی دائر درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔خیال رہے کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں