اسلام آباد(نیوزڈیسک )پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پراندرونی اور بیرونی طور پر فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،میڈیا کیمپئن میں لوگوں کے سیاسی خیال اور نیشنل سیکیورٹی سے متعلق خیالات کو ایک دوسرے کے سامنے پچ کر کے ان کے درمیان منفی رجحان بنایا جاتا ہے اور اسے بہت تیزی کیساتھ پھیلایا جاتا ہے اور بالخصوص ہمارے نوجوانوں میں اسے پھیلایا جاتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق صحافی نے سوا ل نے کیا کہ سوشل میڈیا پر پاک فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس میں سیاسی پارٹیوں کے سوشل میڈیا سیل بھی شامل ہیں اور انڈیا بھی اس میں بہت زیادہ شامل ہے اور اس کی ڈومین بھارت سے استعمال ہو رہی ہیںاس پر کیا کہیں گے ؟۔میجر جنرل بابر افتخار نے جواب دیا کہ جی بلکل یہ حقیقت ہے جو بھی ہو رہا ہے اسے بیرونی لنکس کے ذریعے بہت زیادہ پھیلایاجا رہا ہے ۔بالخصوص ہمارے نوجوانوں کو ڈس انفارمیشن کے ذریعے مائل کیا جا رہا ہے ،
ہمارے نوجوان طبقے کے پاس شائد اتنی معلومات نہیں ہیں کہ سٹریٹجیک طورپر کیا چل رہا ہے اور دوسرا صرف تحقیقات کیے بغیر جب ہم اس چیز کو آگے شیئر کر دیتے ہیں تو پھر یہ سب سامنے آتا ہے کہ ٹرینڈکیا کر رہا ؟وائرل کیا چل رہا ہے ؟۔اس کے لیے ہمیں بہت مربوط اقدامات کرنا پڑیں گے اپنی سوسائٹی کو ان اثرات سے بچانے کیلئے ،حکومتی طور پر بھی اقدامات کی ضرورت ہے اور انفرادی طور پر بھی۔ہم نے بطور ادارہ جو اقدام کیے ہیں ان میں ہم نے اپنے آفیسرز کا مختلف سوشل میڈیا گروپس میںجانا بند کیا ہے کیوں کہ بطور فوج ہم ان تمام چیزوں کا سب سے بڑا ٹارگٹ ہیں ، ڈس انفارمیشن کے ذریعے عوام اور فوج میں تفریق کی جا رہی ہے ۔ہم نے جو جنگ لڑی ہے وہ عوام کے بل بوتے پر لڑی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں