عمران خان کو بھٹو کی سوچ کا جانشین قرار دے دیا گیا

لاہور (پی این آئی) پاکستانی فلم اسٹار اور ماضی کے بڑے ہدایت کار ریاض شاہد کے بیٹے شان شاہد کا کہنا ہے کہ عمران خان، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سوچ کے جانشین ہیں۔ شان شاہد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے جانشینوں پر تنقید کی ہے۔
شان شاہد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’بھٹو ایک سوچ اور ایک نظریے کا نام تھا، بھٹو کے جانشین وہ کاغذ کو جوڑنے کی کوشش میں ہیں جو بھٹو نے عالمی طاقتوں کے سامنے پھاڑ دیا تھا‘۔

شان شاہد نے مزید لکھا کہ’اب بھٹو کی وہ سوچ گھر بدل چکی ہے اور عمران خان اس سوچ کا جانشین ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close