بلقیس ایدھی ہسپتال میں داخل، خاتون اول نے دعا کی اپیل کر دی

کراچی (پی این آئی) ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی کی بیوہ، بلقیس ایدھی کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔اس حوالے سے ایدھی فاؤنڈیشن کے عملے کا کہنا ہے کہ بلقیس ایدھی کو بلڈ پریشر کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے اسٹاف نے مزید بتایا ہے کہ بلقیس ایدھی چند روز سے ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں، تاہم اب ان کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے۔ایدھی فاؤنڈیشن کے عملے نے یہ بھی بتایا ہے کہ بلقیس ایدھی اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے اسپتال میں جا کر بلقیس ایدھی سے عیادت کی ہے۔ انہوں نے بلقیس ایدھی کی صحت کے لیے دعا کی اور عوام سے بھی ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close