وزیراعظم شہباز شریف اور جیمز بانڈ کا سٹائل، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) سوشل میڈیا پر پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کے سٹائل کے حوالے سے بحث چل نکلی ہے۔ سوشل میڈیا کے بعض صارفین نے وزیراعظم شہباز شریف کا موازنہ ہالی وڈ کے مشہور کردار جیمز بانڈ ادا کرنے والے امریکی اداکار ڈینیئل کریگ سے کرنا شروع کر دیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے جب سے پاکستانی وزیراعظم کے عہدے کی کرسی سنبھالی ہے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

یہ بات اہم ہے کہ شہباز شریف کا فیشن اور اسٹائل میں اِن رہنا ایک پرانا شوق ہے جسے وہ بخوبی نبھاتے ہیں، کبھی اُن کی گول ہیٹ پہنے تو کبھی سفاری سوٹ کے ساتھ لانگ شوز پہنے تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل رہتی ہیں۔شہباز شریف کی ڈینئیل کریگ کے ہمراہ کولاج بنائی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جس میں اِن دونوں مشہور شخصیات نے ہوبہو ایک جیسا 3پیس سوٹ پہنا ہوا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close