وزیراعظم شہباز شریف نے شاہد آفریدی کی مبارکباد کا جواب دیدیا میرا پہلا کام ۔۔۔۔۔

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان انشااللہ تمام بحرانوں سے نکلے گا جبکہ میرا پہلا کام مہنگائی سے پریشان عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنا ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پیر کے روز پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے اور اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔حلف اٹھاتے ہی شہباز شریف کو ملکی اور غیرملکی شخصیات اور رہنماں کی جانب سے مبارکباد موصول ہوئی۔

اسی دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ’ امید کرتا ہوں کہ آپ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے ‘۔بعد ازاں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے شاہد آفریدی کے بیان کا جواب دیا گیا۔شہباز شریف نے ٹوئٹر پرسابق کپتان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ’ شکریہ آفریدی صاحب، پاکستان انشااللہ تمام بحرانوں سے نکلے گا جبکہ میرا پہلا کام مہنگائی سے پریشان عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنا ہے’۔خیال رہیکہ شہباز شریف ایوان میں 174 ووٹ لیکر پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close