عمران خان کے خلاف سازش کا آغاز کس دن ہوا؟ پرویز خٹک کا تہلکہ خیز دعویٰ

پشاور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف سازش کا آغاز اس دن ہوا جس دن اس نے ایبسولوٹلی ناٹ کہا، عمران خان کو یہودی ایجنٹ قرار دینے والے آج امریکہ کے غلام بن گئے ہیں۔پشاور میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ نواز شریف کہتا تھا کہ مجھے کیوں نکالا؟ عمران خان کہتا ہے میں بتاتا ہوں کہ مجھے کیوں نکالا۔

 

عمران خان نے جب اڈے دینے سے انکار کیا تو اسی دن سے یہ قصہ شروع ہوا، یہ کہانی ایبسولوٹلی ناٹ سے شروع ہوئی۔ امریکہ میں نومبر کے مہینے سے سازش شروع ہوئی، اس کے بعد ہمارے سیاستدان امریکی سفارتکاروں سے ملتے رہے اور سازش کرتے رہے۔مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا “ڈیزل سے پوچھتا ہوں کہ کیا امریکہ کی حکومت یہودیوں کی نہیں ہے؟ عمران خان کو ایجنٹ کہتے تھے اب تم خود یہودیوں کے غلام بن گئے ہو، یہ کہتے ہیں کہ امریکہ سپر پاور ہے لیکن عمران خان کہتا ہے کہ اللہ سپر پاور ہے۔ “اانہوں نے کہا کہ ہم ان کا مقابلہ کریں گے، عمران خان ہی پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرسکتے ہیں، یہ لڑائی اب پاکستان کی لڑائی بن چکی ہے، تم نے ملک کو تباہ کیا اور اس کو بھکاری بنایا اور خود کو ارب پتی بنالیا، انہوں نے پاکستان کا سودا کیا ہے جو ہمیں منظور نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں