وزیراعلیٰ پنجاب کون بنے گا؟ نامور تجزیہ کار نے حیران کن پیشنگوئی کر دی

لاہور (پی این آئی) تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ 16 اپریل کو پرویز الہٰی آسانی کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوجائیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ پنجاب میں حالات تیزی کے ساتھ تبدیل ہو رہے ہیں اور چیزیں پرویز الہٰی کے حق میں بہتر ہوتی جا رہی ہیں۔

 

چوہدری غلام حسین کے مطابق انہوں نے سوچا کہ جس طرح وفاق میں جھرلو پھر گیا تھا اسی طرح پنجاب میں بھی ہوگا لیکن آپ اس پر بالکل حیران نہ ہوں اگر 16 اپریل کو پرویزالہٰی آسانی کے ساتھ وزیر اعلیٰ بن جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close