عید سے قبل سرکاری ملازمین کو سرپرائز مل گیا، شاندار اعلان

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نے عیدالفطر سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کا اعلان کردیا، ملازمین اپریل کی تنخواہ اور پنشن یکم مئی کی بجائے 27 اپریل کو دی جائے گی، تاکہ ملازمین عیدالفطر کے پیش نظر اپنی خریداری کرسکیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے عیدالفطر سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جس کے تحت محکمہ خزانہ پنجاب نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے نام مراسلے میں کہا ہے کہ پنجاب میں تمام سرکاری ملازمین کو عیدالفطر پر اپریل کی تنخواہ یکم مئی کو دینے کی بجائے 27 اپریل کو دی جائے گی۔تاکہ ملازمین عیدالفطر کے پیش نظر اپنی خریداری کرسکیں، محکمہ خزانہ پنجاب نے مراسلے میں سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن 27 اپریل تک یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے اپنے پہلے خطاب میں اعلان کیا کہ یکم اپریل سے کم سے کم ماہانہ اجرت25 ہزار روپے کررہے ہیں، ماہانہ اجرت میں اضافے کا اطلاق اسی ماہ سے ہوگا، صوبوں کے تعاون سے ضروری قانونی کارروائی کریں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کررہے ہیں، سرمایہ کاروں سے درخواست کی ہے کہ ایک لاکھ روپے تک تنخواہوں میں10 فیصد تک اضافہ کریں، پنشن بھی10 فیصد اضافہ کریں گے۔ اسی طرح وزیراعظم نے عوام کو رمضان المبارک میں سستا آٹا فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک بھرکی دکانوں میں سستا آٹا فراہم کریں گے، آٹے میں200 روپے بچت سے روزہ دار دودھ باقی اشیاء خرید لےگا، بے نظیر کارڈ، این ایف سی ایوارڈلائیں گے سی پیک پر اسپیڈی کام کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں