مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی واپسی سے متعلق سوال پر یوٹرن لے لیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ سے متعلق ان کے چیک اپ کے بعد ہی بتا سکتے ہیں۔نجی ٹی سماء نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ساری جماعتوں نے شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسی حکومت بنانا چاہتے ہیں جس میں تمام جماعتوں کو نمائندگی ملے۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ پہلے چار سال کے گند کو صاف کرنا پڑے گا۔کراچی کے دورے میں ایم کیو ایم کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے سینے میں ہزاروں راز ہونے کے باوجود وہ ملک کی سالمیت کے لیے چپ رہے۔نواز شریف کی وطن واپسی پر ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے چیک اپ کے بعد ہی نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق حتمی تاریخ دے سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close