پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے بھی بڑی خوشخبری آگئی

لاہور(پی این آئی)پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے بھی بڑی خوشخبری آگئی۔۔ محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق سرکاری ملازمین کو اس ماہ کی تنخواہ 27اپریل کو ہی دے دی جائیگی، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے عید کے باعث سرکاری ملازمین کو پہلے ہی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

 

تنخواہوں کیساتھ ساتھ ریٹائرڈ ملازمین کو بھی 27اپریل کو پینشنزکی ادائیگی کر دی جائیگی اس سلسلے میں محکمہ خزانہ پنجاب نے اے جی آفس کو بھی باضابطہ طور پر آغاہ کر دیا ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close