وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

لاہور(پی این آئی)پنجاب کا تاج کس سے سر سجے گا ؟لاہور ہائیکورٹ نے بھی بڑا فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے 16اپریل کو قانون کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا سیشن جلدی بلانے کی استدعا مسترد کر دی گئی ، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست نمٹا دی۔چیف جسٹس نے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا وزیر اعلی کا انتخاب قانون کے مطابق ہوگا۔

 

 

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی سپیکر اور حمزہ شہباز کی درخواستوں پر مختصر فیصلہ سنایا۔مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ وجوہات بعد میں بتائی جائیں گی،فیصلہ میں کہا گیا صوبائی اسمبلی کا تمام عملہ الیکشن کروانے میں مکمل تعاون کرے گا،عدالت نے ڈپٹی سپیکر کے اختیارات بحال کر دیے،عدالت نے ڈپٹی سپیکر کے اختیارات سلب کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close