پشاور (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان گردن اٹھا کر چلتا اور آنکھ میں آنکھ ملا کر بات کرتا ہے ، خدشے کا اظہار کیا کہ عالمی طاقتیں عمران خان کو قتل کر سکتی ہیں ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بین الاقوامی طاقتیں ہماری آزادخارجہ پالیسی کامول لگانےکرائےکےٹٹولائیں، چوروں کو اوپر لانا انٹر نیشنل پلان ہے
عمران خان کو جیل میں بھی ڈالا جا سکتا ہے ، یہ کہتے تھے سلیکٹڈ حکومت ہے ، الیکشن کراؤ ، اب ہم کہتے ہیں امپورٹڈ حکومت ہے الیکشن کراؤ ، میں اپنا استعفیٰ عمران خان کے حوالے کر چکا ہوں ، انہیں کرائے کی اپوزیشن منگوانی پڑے گی ، عوام الیکشن دیکھ رہے ہیں جبکہ انکی کوشش ہے کہ حکومت لمبی چلے ، ایک ماہ انتظار کر لیں ، میں 15 جون کی تاریخ دیتا ہوں ۔شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی کسی ڈاکٹر کو دکھایا ہے ؟، عوام کو بے وقوف بناتے ہیں ، ابھی سعودی عرب سے نواز شریف نئے پاسپورٹ کے ساتھ واپس آئیں گے ، عارضی بھان متی کا کنبہ ، گینگ آف 4 جب ٹی وی پر آتا ہے تو لوگ چینل بدل لیتے ہیں ،انہوں نے اتوار کے روز میرے دفتر سے فائلیں اٹھائیں ، جس دن شہباز شریف پر فرد جرم عائد ہونی تھی اسی دن وزیر اعظم کا حلف اٹھایا گیا۔ہمارے ساتھ چار چار سال وزارتیں انجوائے کرنے والے ہمیں چھوڑ گئے ،جن کے ساتھ لا پتہ افراد کا مسئلہ ہے انہیں کے ساتھ وہ بیٹھے ہوئے ہیں ، اللہ کرے ایم کیو ایم پاکستان کا کوئی کام بن جائے ۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی دعوت پر پشاور جلسے کیلئے آیا ہوں، عمران خان اسلام آباد کال دے گا، 16 اپریل کو کراچی میں عوام کا سمندر ہوگا ، میں نے تین روز کیلئے عمرے کی ادائیگی کیلئے جانا ہے اس لئے لاہور جلسے میں شرکت نہیں کر پاؤں گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں