وزیراعظم ہائوس کے کھانے پینے کے اخراجات کون برداشت کرے گا؟ نامور صحافی کا دعویٰ آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ وہ وزیر اعظم ہاؤس کے کھانے پینے کے اخراجات خود اپنے ذاتی پیسوں سے اٹھائیں گے۔ٹوئٹر پر صحافی بشیر چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ مریم اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ گزشتہ روز دی گئی افطاری نہیں بلکہ وزیراعظم ہاؤس کا کھانے پینے کا تمام خرچ شہباز شریف خود دیں گے۔

 

صحافی نے یہ بھی کہا کہ اچھی بات یہ تھی کہ شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی بیٹ کور کرنے والے تمام رپورٹرز کو بھی افطاری میں مدعو کیا گیا تھا۔صحافی کی اس ٹوئٹ کو نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے بھی ری ٹوئٹ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close