اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب، قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) اسپیکر قومی اسمبلی کے خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری کردیاگیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پر انتخاب کے لیے 16 اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے۔قومی ا سمبلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں تمام ممبران قومی اسمبلی کو مراسلے بھی جاری کردیے ہیں۔

 

 

واضح رہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز ووٹنگ کرائے بغیر عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا جب کہ انہوں نے ووٹنگ کی ذمہ داری پینل آف چیئر ایاز صادق کے حوالے کی تھی۔دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف بھی اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرارکھی ہے تاہم وہ اپنے عہدے پر برقرار ہے البتہ انہوں نے قومی اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب کرانے کے لیے اسمبلی چلانے سے معذرت کرلی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close