پاکستانیوں کی اکثریت عمران خان کے نکالے جانے پر خوش، تازہ سروے آ گیا

اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد سے ہٹائے جانے پر عوام دو دھڑوں میں بٹ گئے ، کچھ شہری خوش تھے اور کچھ غصے میں نظر آئے ۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا ہے جس کے مطابق 57 فیصد عوام نے وزیراعظم عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے پرخوشی کا اظہار کیا جبکہ 43 فیصد افراد ناراض نظر آئے

۔گیلپ کے سروے کے مطابق خوش ہونے والوں میں سے71 فیصد نے مہنگائی اور غربت میں اضافے کو حکومت کے جانے پر خوش ہونے کی اہم وجہ بتایا۔دوسری جانب ناراض ہونے والوں میں سے 13 فیصد اس وجہ سے ناراض تھے کہ عمران خان کو 5 سال مکمل کیوں نہیں کرنے دیے ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تھی جس کے بعد وہ عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں