وزیراعظم شہباز شریف کا دوران پرواز اجلاس

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی آمد کے موقع پر دوران پرواز اجلاس کیا جس میں انہوں نے کراچی کو درپیش چیلنجز پر بریفنگ لی۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے ایک روزہ دورے کے موقع پر دوران پرواز اجلاس کی صدارت کی جسمیں مفتاح اسماعیل سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں کراچی کے مسائل اور ملک کی معیشت سے متعلق غور کیا گیا اور وزیراعظم نے کراچی کو درپیش چیلنجز پر بھی بریفنگ لی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اس اجلاس کے منٹس بھی خود بنائے، اس موقع پر انہوں نے شرکا اجلاس سے کہا کہ پاکستان تیزی سے آگے بڑھے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close