عمران خان نے شہباز گل کو اپنا چیف آف سٹاف مقرر کردیا

اسلام آباد (پی این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سابق معاون خصوصی شہباز گل کو اپنا چیف آف سٹاف مقرر کر دیا ہے اس حوالے سے پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ،عمران خان پارٹی سرگرمیاں ،ملاقاتوں سے متعلق تمام شیڈول کے ذمہ دار شہباز گل ہوں گے ۔دوسری جانب سابق معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ ہم کسی ملک کے خلاف نہیں ، جو ہمیں غلام بناناچاہتے ہیں ان کے خلاف ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز وزیراعظم ہاوس میں شہبازشریف کی ولیمہ پارٹی ہوئی جومزید اب نہیں ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ ہم کسی ملک کے خلاف نہیں مگر جو ہمیں

غلام بنانا چاہتے ہیں ان کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم صرف امریکہ پالیسوں پر تنقید کرتے ہیں، ہم امریکہ، بھارت کے مخالفت نہیں بس غلامی کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر امریکہ یہاں اپنے غلام بٹھائے گا تو ہم ایسی  پالیسیوں کی مخالفت کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے دور میں چائے بسکٹ مشکل سے ملتے تھے شہباز شریف نے 2 دنوں میں سرکاری خرچے پر اعلیٰ قسم کے ڈنر دیے گئے۔۔ شہباز گل نے کہاکہ عمران خان کو سکیورٹی ٹھریٹس ہیں، عمران خان کیلئے مناسب سیکیورٹی کا بندوبست کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ اگر آپ نے نواز شریف کو لانا ہی ہے تو عام پاسپورٹ پر لائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close