وزارت اعلی کے انتخاب سے قبل علیم خان کا پرویز الٰہی کیلئے اہم پیغام

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی علیم خان نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے تحریک انصاف کے نامزد کردہ امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کے لیے ایک پیغام جاری کیا ہے۔ علیم خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پرویز الٰہی کو اپنی ہار نظر آ رہی ہے، انہیں پتہ چل چکا ہے کہ شکست ان کا مقدر بن چکی ہے تو وہ بھونڈی حرکتوں پر اتر آئے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ حمزہ شہباز کے ساتھ میرا بہت ہی اچھا محبت اور عزت کا رشتہ ہے، وہ میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہے، ایسی کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close