’شہدائے ماڈل ٹائون کا انصاف ہمارے ایمان کا حصہ ہے‘ اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے ، ڈاکٹر طاہر القادری کا بیان

اسلام آباد (پی این آئی )ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ اقتدار میں وہ لوگ آگئے ہیں جو ہمارے بے گناہ کارکنان کے قاتل ہیں اور اقتدار سے وہ لوگ گئے جنہوں نے ان شہداء کیلئے کچھ بھی کام نہیں کیا ۔ پاکستان عوام تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے ویڈیو لنک میں خطاب کے دوران کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کا انصاف ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، انصاف کی فراہمی تک آخری سانس تک قانونی چارہ جوئی جاری رہے گی اور عدلیہ سے انصاف مانگتے رہیں گے

انہوں نےاپنے کارکنان اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کو کسی بھی قسم کی لڑائی اور جھگڑے کا حصہ نہ بننے کی ہدایات کی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close