تحریک انصاف کا اپنے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ کی گرفتاری پر ہائیکورٹ جانے کا اعلان

کراچی(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ کی گرفتاری پر ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے بتایا کہ ہم نے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ کی گرفتاری کا معاملہ عدالت میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ کی حراسگی کا معاملہ عدالت میں لے جانے کیلئے درخواست تیار کرلی گئی ہے، تحریری درخواست کل صبح ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close