عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ سے علیحدگی؟ دانیہ شاہ کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

کراچی( پی این آئی)سوشل میڈیا پر عامر لیاقت اور دانیہ شاہ کی شادی ختم ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔تاہم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے بھی عامر لیاقت سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کردیا ہے۔سیدہ دانیہ شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دانیہ نے کہا کہ ہم ایک بہتر ازدواجی زندگی کے لیے تیار ہیں .

جبکہ عامر لیاقت نے انسٹاگرام پر پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ پی ٹی آئی والوں تم میرے گھر میں گھسے ہو مجبور مت کرو کہ بنی گالہ میں تیسری بیوی کے قصے سنائوں۔عامر لیاقت نے کہا کہ میں ایف آئی آے اورمتعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں ان نام نہاد صحافیوں اور سوشل میڈیا کے اکائونٹس چلانے والے جھوٹوں کو گرفتار کریں جو ہماری خدانخواستہ علیحدگی کی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں