امریکہ یا پاکستان؟ شہباز گل نے واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور ترجمان شہباز گِل نے اپنے بیرونِ ملک جانے یا نہ جانے سے متعلق واضح بیان جاری کر دیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز گل نے کہا کہ معزز عدالت نوٹس معطل کر کے مجھے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے چکی ہے آج شام اور کل صبح کی کئی ایسی میسر فلائٹس ہیں جن پر میں بیرون ملک جا سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میں یہی ہوں، یہیں رہوں گا، لیکن اصل خبر یہ ہے کہ ایک بھگوڑے مجرم کو آج ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہزاد اکبر اور شہبازگل کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کا آرڈر معطل کردیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close