زُلفی بخاری کا بڑا فیصلہ، برطانوی شہریت چھوڑنے کا اعلان، وجہ کیا بنی

لاہور (پی این آئی) زلفی بخاری کا برطانوی شہریت چھوڑنے کا اعلان، سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی مستقل طور پر پاکستان منتقل ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے نوجوان رہنما اور سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے پاکستان میں اپنے سیاسی کیریئر کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا ہے۔

 

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں ان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز رہنے والے زلفی بخاری نے برطانوی شہریت چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ انگلینڈ جا رہے ہیں، جہاں جا کر وہ اپنی برطانوی شہریت چھوڑ دیں گے، اب ان کے پاس صرف پاکستانی شہریت ہو گی۔ برطانوی شہریت چھوڑنے کے بعد وہ پاکستان واپس آئیں گے اور یہاں مستقل طور پر منتقل ہو جائیں گے۔ زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ وہ جب سابقہ حکومت کا حصہ بنے تھے تو تب ہی انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں رہوں گا اور یہیں مستقل رہائش اختیار کر لوں گا۔ زلفی بخاری نے اعلان کیا ہے کہ وہ برطانوی شہریت چھوڑنے اور پاکستان میں مستقل رہائش اختیار کرنے کے بعد الیکشن بھی لڑیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close