اسلام آباد(پی این آئی)تجزیہ کار سلیم صافی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مہم کی وجہ سے فوج میں ان کے خلاف غم و غصہ ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سلیم صافی کا کہنا تھا کہ چار پانچ دنوں سے پی ٹی آئی نے بڑی گندی مہم شروع کی ہوئی ہےجس سے فوج میں غم وغصہ ہے کیونکہ فوج ایک حساس ادارہ ہے اور پی ٹی آئی نے اس کے خلاف من گھڑت مہم چلائی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیا ان کے کسی رکن کو مارا گیا ہے یا کچھ کیا گیا ہے؟یہ لوگ فوج کے خلاف صرف اس لیے مہم چلا رہے ہیں کیونکہ عمران خان نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مداخلت کر کے ان کی حکومت کو بچائیں، پی ڈی ایم کو دبائیں اور اس کے ساتھ ساتھ میڈیا کو بھی دبایا جائےلیکن آرمی چیف نے نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کیا۔سلیم صافی کا کہنا تھا کہ فارمیشن کمانڈرز کی کمیٹی میں یہ چیز ثابت ہو گئی کہ فوجی لیڈرشپ آئین اور قانون کے ساتھ کھڑی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں