اسلام آباد (پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف نے کراچی جلسے کا شیڈول اچانک تبدیل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق عدم اعتماد کی ووٹنگ کی مدد سے وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک کے مختلف شہروں میں جلسوں کا سلسلہ شروع کردیا ، اس حوالے سے عمران خان نے بروز بدھ پشاور میں جلسے کا اعلان کیا ہوا ہے جب کہ پی ٹی آئی کی طرف سے کراچی جلسے کی تاریخ میں اچانک تبدیلی کردی گئی ہے
اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اب 17 کی بجائے 16 اپریل کو کراچی میں جلسے سے خطاب کریں گے۔گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ شہبازشریف کو وزیراعظم سلیکٹ یا الیکٹ کرنے سے بڑی ملک کی توہین نہیں ہوسکتی ، اس آدمی پر 16 ارب اور 8 ارب روپے کے کرپشن کیسز ہیں ، اسے جو بھی وزیراعظم سلیکٹ اور الیکٹ کرتا ہے اس سے بڑی ملک کی توہین نہیں ہوسکتی۔قبل ازیں پارٹی سربراہ عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسمبلی کے اندر اور باہر کی سیاست پر مشاورت کی گئی ، عمران خان نے تمام ارکان سے اسمبلی سے مستعفی ہونے کے حوالے سے رائے طلب کی ، جس کے بعد پی ٹی آئی نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کیا ہے ، عمران خان کا کہنا ہے کہ میں ان چوروں کے ساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا ، عمران خان نے اپنی نشست پر کھڑے ہو کر اعلان کیا کوئی اور استعفی دے یا نہ ، اکیلا بھی رہ گیا تو استعفی دوں گا،
میرا اصولی موقف ہے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے قومی اسمبلی کی نشست سے پہلا استعفیٰ آگیا ، رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے قومی اسمبلی کی نشست سے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا ، پی ٹی آئی رہنماء نے کہا ہے کہ جن کی حرص زر ، ہوس اقتدار نے قوم کو بھکاری بنایا ، جن کی غلامانہ ذہنیت نے میرے گھروں کو مقتل گاہ بنایا ، میرے لوگوں کو پناہ گزین اور میری ماں کو زندہ درگور کردیا ، میں ان کو اس ملک کا سربراہ مانوں؟ ایبسلوٹلی ناٹ! یہ فیصلہ فقط میرا نہیں بلکہ میرے ملک کی 22 کروڑ عوام کا بھی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں