الیکشن میں کب جارہے ہیں؟ وزیراعظم شہبازشریف نے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پارلیمان کی مدت ڈیڑھ سال ہے لیکن ن لیگ کی سوچ ہے کہ اصلاحات کریں اور الیکشن میں جائیں، آئین شکنوں کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کیا جائے گا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اب پنجاب سپیڈ نہیں پاکستان سپیڈ ہوگی، دو چھٹیاں خوشحال قومیں کیا کرتی ہیں، باتوں سے قومیں نہیں بنا کرتیں،اتوار کو بھی کام کرنا پڑے گا، سب سے بڑا چیلنج تباہ حال معیشت اور مہنگائی پر قابو پانا ہے، مہنگائی کم کرنے کیلئے میڈیم اور شارٹ ٹرم پروگرام بنا رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات ترجیح ہے، پارلیمان کی مدت ڈیڑھ سال رہتی ہے ، یہ اتحادیوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ کب تک الیکشن میں جانا ہے، ن لیگ کی سوچ ہے کہ اصلاحات کریں اور الیکشن میں جائیں۔ اتحادی حکومت ہے جس میں سب کو شامل کرنا پڑے گا، امید ہے کہ پیپلز پارٹی بھی کابینہ کا حصہ بنے گی، لیگی وزرا کے قلمدان نواز شریف فائنل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں کی سب کو اجازت ہے لیکن انتشار پھیلانے کی نہیں ہے، آئین شکنوں کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر من و عن عمل کریں گے، ہم کسی کو کچھ نہیں کہیں گے، ادارے اپنا کام کریں گے، اداروں کے خلاف مہم چلانے والے قانون کی گرفت میں آئیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے تو اللہ انہیں صحت دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close