اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نےسکیورٹی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر سکیورٹی اداروں کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف شہروں سے 5 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نےلاہور،کراچی اور پشاورسے 5 افراد کوگرفتارکیا ہے، ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ لاہور سے گرفتار شخص نے 22 مختلف اکاؤنٹ بنائے ہوئے تھے۔ گرفتار افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات بھی لگائی جاسکتی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں