لوٹا اور غدار کہنے پر منحرف رکن اسمبلی نورعالم خان سیخ پا ہوگئے

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت کے معروف ہوٹل میریٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ افطاری کے وقت میریٹ ہوٹل میں پیش آیا جہاں ایک بزرگ شہری نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما نور عالم خان، ندیم افضل چن، مصطیٰ نواز کھوکھر اور فیصل کریم کنڈی کو دیکھ کر “غدار” کے نعرے لگائے۔شہری کی نعرے بازی پر سیاسی رہنما آپے سے باہر ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں نور عالم خان کو بزرگ شہری پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکن بزرگ شہری نے پشتو زبان میں نور عالم خان کو گالیاں دیں۔ منحرف ایم این اے نے اسے سمجھایا کہ یہ فیملی زون ہے لیکن وہ باز نہ آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب پی ٹی آئی کے کارکن نے نور عالم کو مکا مارا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں