امپورٹڈ حکومت کا دفاع نہیں کر سکتا، بڑی حکومتی شخصیت مستعفی ہو گئی

لندن (پی این آئی) برطانوی قانون دان فیض احمد گوندل ایڈووکیٹ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے عہدہ سے مستعفی ہو گئے ، انہوں نے کہا کہ میں اپنے لیڈر عمران خان کے نظریہ کو پورا کرنے لندن سے پاکستان شفٹ ہوا تھا ۔فیض گوندل نے کہا کہ میں قائد عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، پاکستان میں امپورٹڈ حکومت کے وجود کو مسترد کرتے ہیں ، پاکستان کی عدالتوں میں امپورٹڈ حکومت کا دفاع نہیں کر سکتا ، بطور احتجاج استعفیٰ دے رہا ہوں۔

 

فیض گوندل نے مزید کہا کہ میرا ضمیر مجھے اس عمل کا حصہ بننے کی اجازت نہیں دیتا ، جس حکومت نے پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت پر سمجھوتہ کیا ہے اس کو تسلیم نہیں کرتا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں