عمران خان کی تصویر ہٹا دی گئی

لاہور(پی این آئی )پاکستان کرکٹ بور ڈ ( پی سی بی )ہیڈ آفس اور آفیشل ویب سائٹ سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصویر ہٹا کر موجودہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی تصویر آویزاں کر دی گئی۔نجی چینل سما نیوز کے مطابق شہباز شریف بطور وزیر اعظم پاکستان اب پی سی بی کے پیٹر انچیف بھی ہیں۔

 

واضح رہے کہ 9اپریل کو عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد ان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹا دیا گیا تھا جس کے بعد متحدہ اپوزیشن کی حمایت سے شہباز شریف وزیر اعظم منتحب ہوئے تھے اور انہوں نے بطور وزیر اعظم پاکستان فرائض سنبھال لیے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close