آصف زرداری یا مولانا فضل الرحمٰن ۔۔ صدر ِپاکستان کون ہو گا؟ پیپلزپارٹی میدان میں آگئی

کراچی ( پی این آئی) پیپلزپارٹی نے آصف علی زرداری کوصدر پاکستان بنانے کی خواہش ظاہر کردی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے آصف زرداری کو صدر پاکستان بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے کیوں کہ اگر آصف زرداری صدر بن گئے توجہموریت مضبوط ہوگی اور ہم مل کرکام کریں گے تو ملک آگے بڑھے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ 15 اپریل کو کراچی میں تین تلوار پر جشن نجات منائیں گے ، ہم نے مل کرجمہوری طریقے سے سلیکٹیڈ کو ہٹایا جس کے بعد اسٹاک ایکسچینج بڑھی اور ڈالر بھی نیچے آیا ، ایم کیوایم نے کبھی گورنر اور وزارتوں کا مطالبہ نہیں کیا ، ہم نے ایم کیوایم کو سندھ حکومت میں شامل ہونے کا مشورہ دیا تھا کیوں کہ مردم شماری ، جعلی ڈومیسائل ، جھوٹے مقدمات پر ہمارا اور ان کامؤقف ایک ہے۔سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی والے میڈیا سمیت سب پر الزام لگا رہے ہیں ، مطلب جو ان کے ساتھ ہے وہ محب وطن ہے اور جو نہیں وہ غدار ہے، یہ جس قسم کی سیاست کر رہے ہیں اس سے ملک تباہ ہوجائے گا ، عمران خان چاہتے ہیں کہ سب تباہ ہوجائے اورصرف وہ بچ جائیں ، فارن فنڈنگ کیس میں بھارتیوں اوراسرائیلیوں نے پیسے دیئے ہیں اور عمران خان اپنی تقاریر میں بھی بھارتی حکومت اور خارجہ پالیسی کی تعریفیں کرتے نظرآئے ہیں۔دوسری طرف زیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لئے اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔

 

نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف نے نئی وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے ، وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم نے اپنے اتحادی رہنماوں کو پی ایم ہاؤس بلانے کی بجائے ان کے پاس خود جانے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم آج سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے پاس جائیں گے ، وزیراعظم اتحادی رہنماؤں کے پاس جا کر ان کا شکریہ ادا کریں گے اور انہیں پی ایم ہاؤس آنے کی دعوت بھی دیں گے جب کہ پیپلز پارٹی ، جے یو آئی ف ، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں کے ارکان کو کابینہ میں شامل کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں