اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے صدر، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کے عہدے میں دلچسپی کا اظہار کردیا جبکہ ن لیگ کی جانب سے پی پی کو وزارتیں لینے پر آمادہ کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ کی تشکیل کیلیے اتحادیوں ملاقاتیں جاری ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ابھی تک وفاقی وزارتیں لینے پر حامی نہیں بھری۔نجی ٹی وی اے آروائی کے ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی نے صدر،
اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کےعہدے میں دلچسپی ظاہر کی اور پی پی اکثریت نے وزارتوں کو الیکٹورل الائنس سے مشروط کرنے کی رائے دی۔ذرائع کے مطابق سینئرپی پی رہنما نے کہا ہے کہ کم از کم 15نشستوں پر انتخابی الائنس ہو تو پھر وزارتیں لی جائے۔پی پی ذرائع کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے وزارتوں اورانتخابی الائنس دونوں کی مخالفت کی جبکہ ن لیگ کی جانب سےپی پی کو وزارتیں لینے پر آمادہ کیاجارہاہے، ن لیگ انتخابی الائنس پر الیکشنز کے قریب بات کرنا چاہتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں