بہت شکریہ امریکا ، ہمارے کچھ لیڈرزامریکہ کو پاکستان دشمن سمجھتے رہے ایک لمحہ غور فرمائیے ۔۔۔کامران خان کا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر اینکر پرسن کامران خان نے امریکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہےکہ دوس سالوں میں کرونا ویکسین فراہم کی گئیں جس کے باعث بے شمار پاکستانیوں کی جانیں بچیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں کامران خان کا کہنا تھا کہ ’’ہمارے کچھ لیدڑز امریکا کو دشمن سمجھتے رہے، ایک لمحہ غور فرمائیے چھ کروڑ دس لاکھ تعداد ہے ۔سینئر اینکر کا کہنا تھا کہ امریکی کورونا ویکسینز کی جو حکومت امریکہ نے ہم پاکستانیوں کو گزشتہ دو سالوں میں مفت فراہم کیں ہم نے قبول کیں ،کروڑوں مفت امریکی ویکسینز سے انگنت پاکستانیوں کی جانیں بچیں، انہوں نے آخر میں بہت شکریہ USA۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close