شہبازشریف کی تقریب حلف برداری،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شریک نہیں ہوئے

اسلام آباد (پی این آئی) نومنتخب وزیر اعظم شہبازشریف کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد ہوئی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ حلف برداری کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے ۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا ، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان نے شرکت کی ۔ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا ۔شہباز شریف مہمانوں میں گھل مل گئے اور تصاویر بنوائیں۔اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی ۔دریں اثناء چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیمرضا نے ایوان صدر میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ۔

پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہ بھی ملے ۔اعلی عسکری حکام نے شہباز شریف کو وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی ۔مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کی بھی شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ۔دیگر اتحادیوں نے بھی وزارت اعظمیٰ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close