پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی تعدادبڑھ گئی، استعفے نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی) تحریک انصاف کے منحر فین کی تعداد بڑھ گئی ،روزنامہ جنگ میں طاہر خلیل کی خبر کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 122 ارکان شریک ہوئے ،پی ٹی آئی کے 20 ارکان پہلے ہی منحرف ہو چکے اور پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 143 رہ گئی تھی، پارلیمانی پارٹی میں 122 ارکان موجود تھے ،21 ارکان نہیں آئے۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد عمران خان کا میڈیا سے

آمنا سامنا ہوا تو ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے اجتماعی استعفے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے تو عمران خان نے جواب دیا کہ بالکل استعفے دے رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی میں موجود 4 ارکان نے استعفے نہیں دیئے ۔ذرائع کا کہناہےکہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی تعداد بڑھ گئی ،منحرف ارکان نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی کال پر مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ،پی ٹی آئی کے ارکان کے مستعفی ہونے کے فیصلے سے دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی،

استعفوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں متضاد آرا تھیں ،فواد چوہدری ،مراد سعید ،شیخ رشید اور شبلی فراز استعفوں کے حا می تھے جبکہ اکثر یت استعفوں کیخلاف تھی ،تاہم ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کےارکان نے استعفے عمران خان کے حوالے کیے لیکن مراد سعید نے کہاکہ کوئی استعفےدے نہ دے وہ مستعفی ہو چکے ہیں، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے کا فیصلہ کیا، تاہم فیصلے کا اختیار عمران خان کو دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں