اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے وزارتِ عظمیٰ سنبھالتے ہی نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ وفاقی کابینہ میں کس کو کون سی وزارت ملے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ کو وزیر داخلہ بنائے جانے اور مریم اورنگزیب کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک کے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم آج مولانا فضل الرحمٰن، بلاول بھٹو، آصف زرداری، خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتوں میں وفاقی کابینہ میں حصہ داری کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی اور آج رات تک وفاقی کابینہ کا اعلان کر دیا جائے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں