امریکی صدر نو منتخب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو ٹیلی فون کریں گے یا نہیں؟ وائٹ ہائوس سے بڑی خبر آگئی

واشنگٹن (پی این آئی)وائٹ ہائوس سے بڑی خبر آگئی۔۔ امریکہ کے صدارتی محل وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ وہ یہ پیشگوئی نہیں کرسکتیں کہ صدر جوبائیڈن پاکستان کے نئے وزیر اعظم کو فون کریں گے یا نہیں۔وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران ایک خاتون صحافی نے جین ساکی سے پاکستان کے حوالے سے سوال کیا۔

 

 

اس پر ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے کوئی پیشگوئی نہیں کرسکتیں کہ صدر جوبائیڈن پاکستان کے نئے وزیر اعظم کو فون کریں گے یا نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے پاکستان کے ساتھ دیرینہ، مضبوط اور سیکیورٹی تعلقات ہیں۔ نئی حکومت کے بعد بھی دونوں ملکوں کے تعلقات جاری رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close