وزیراعظم بنتے ہی ایم کیو ایم نے شہبازشریف سے کیا شکوہ کر دیا؟

اسلام آباد(آئی این پی)اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے وزیراعظم بنتے ہی شہبازشریف سے شکوہ کر دیا۔ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے نومنتخب وزیراعظم کے خطاب میں متحدہ کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کا ذکر نہ کرنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی وفاق اور سندھ کی سطح پر ایم کیوایم سے معاہدہ کیا ایم کیوایم نے اپوزیشن کا ساتھ دیا

اسی لیے شہبازشریف وزیراعظم بنے شہبازشریف کے خطاب میں معاہدے کا اعلان ہونا چاہیے تھا۔وسیم اختر نے کہا کہ شہبازشریف نے ایم کیوایم کیساتھ معاہدہ کیا تھا انہیں اعلان کرنا چاہیے تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close